جنازہ کے لئے کھڑے ہوجانے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، عمروناقد، زہیر بن حرب، ابن نمیر، سفیان، زہری، سالم حضرت عامر بن ربیعہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم جنازہ دیکھو تو اس کے لئے کھڑے ہوجاؤ یہاں تک کہ تم سے آگے چلا جائے یا رکھ دیا جائے۔