صحیح مسلم - جنازوں کا بیان - حدیث نمبر 2205
حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُمَا حَدَّثَاهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ نَعَی لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّجَاشِيَ صَاحِبَ الْحَبَشَةِ فِي الْيَوْمِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَقَالَ اسْتَغْفِرُوا لِأَخِيکُمْ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَحَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفَّ بِهِمْ بِالْمُصَلَّی فَصَلَّی فَکَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعَ تَکْبِيرَاتٍ
جنازہ پر تکبیرات کہنے کے بیان میں
عبدالملک بن شعیب بن اللیث، عقیل بن خالد، ابی شہاب، سعید بن المسیب اور ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حبشہ کے بادشاہ نجاشی کی موت کی خبر اس کی موت کے دن دی تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا اپنے بھائی کے لئے معافی مانگو، ابن شہاب نے کہا مجھ سے سعید بن مسیب ؓ نے حضرت ابوہریرہ ؓ کی روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ کے ساتھ عیدگاہ میں صف باندھی نماز جنازہ پڑھی اور اس پر چار تکبیرات کہیں۔
Top