صحیح مسلم - جنازوں کا بیان - حدیث نمبر 2170
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ح و حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ کُلُّهُمْ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ تُوُفِّيَتْ إِحْدَی بَنَاتِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ قَالَتْ أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَغْسِلُ ابْنَتَهُ وَفِي حَدِيثِ مَالِکٍ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تُوُفِّيَتْ ابْنَتُهُ بِمِثْلِ حَدِيثِ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ
میت کو غسل دینے کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، مالک بن انس، ح، ابوربیع زہرانی، قتیبہ بن سعید، حماد، ح، یحییٰ بن ایوب، ابن علیہ، محمد، حضرت ام عطیہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کی بنات میں سے کسی ایک کا انتقال ہوگیا اور ابن علیہ کی حدیث میں ہے فرماتی ہیں رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم آپ ﷺ کی بیٹی کو غسل دے رہی تھیں اور مالک کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہم پر داخل ہوئے جب آپ ﷺ کی بیٹی کا انتقال ہوا۔
Top