صحیح مسلم - جمعہ کا بیان - حدیث نمبر 2040
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ وَصَفَ تَطَوُّعَ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَکَانَ لَا يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ حَتَّی يَنْصَرِفَ فَيُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ قَالَ يَحْيَی أَظُنُّنِي قَرَأْتُ فَيُصَلِّي أَوْ أَلْبَتَّةَ
نماز جمعہ کے بعد کیا پڑھے؟
یحییٰ بن یحیی، مالک، نافع ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر ؓ نبی ﷺ کی نفل نماز کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ جمعہ کی نماز کے بعد نماز نہیں پڑھتے تھے یہاں تک کہ آپ ﷺ واپس تشریف لاتے پھر اپنے گھر میں دو رکعتیں پڑھتے راوی یحییٰ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ میں نے حدیث کے یہ الفاظ (امام مالک ؓ کے سامنے) پڑھے کہ پھر ان کو ضرور پڑھے۔
Top