نماز جمعہ کے بعد کیا پڑھے؟
ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد، عبداللہ بن ادریس، سہیل، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب تم جمعہ کی نماز پڑھ لو تو اس کے بعد چار رکعتیں پڑھو حضرت عمر ؓ نے اپنی روایت میں اتنا زائد کہا کہ اگر تجھے جلدی ہو تو دو رکعتیں مسجد میں پڑھو اور دو رکعتیں جب واپس (گھر) جاؤ تو پڑھو۔