صحیح مسلم - جمعہ کا بیان - حدیث نمبر 2030
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کَتَبَ الضَّحَّاکُ بْنُ قَيْسٍ إِلَی النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ يَسْأَلُهُ أَيَّ شَيْئٍ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ سِوَی سُورَةِ الْجُمُعَةِ فَقَالَ کَانَ يَقْرَأُ هَلْ أَتَاکَ
نماز جمعہ میں کیا پڑھے؟
عمروناقد، سفیان بن عیینہ، ضمرہ بن سعید، عبیداللہ بن عبداللہ اس سند کے ساتھ یہ حدیث بھی اسی طرح نقل کی گئی ہے، حضرت ضحاک بن قیس ؓ نے حضرت نعمان بن بشیر کو لکھا اور ان سے یہ پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ جمعہ کے دن سورت الجمعہ کے علاوہ اور کونسی سورت پڑھتے تھے انہوں نے فرمایا کہ آپ ﷺ سورت (ھَلْ أَتَاکَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ ) پڑھتے تھے۔
Top