صحیح مسلم - جمعہ کا بیان - حدیث نمبر 2026
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ وَهُوَ ابْنُ بِلَالٍ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ قَالَ اسْتَخْلَفَ مَرْوَانُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَلَی الْمَدِينَةِ وَخَرَجَ إِلَی مَکَّةَ فَصَلَّی لَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ الْجُمُعَةَ فَقَرَأَ بَعْدَ سُورَةِ الْجُمُعَةِ فِي الرَّکْعَةِ الْآخِرَةِ إِذَا جَائَکَ الْمُنَافِقُونَ قَالَ فَأَدْرَکْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ حِينَ انْصَرَفَ فَقُلْتُ لَهُ إِنَّکَ قَرَأْتَ بِسُورَتَيْنِ کَانَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ يَقْرَأُ بِهِمَا بِالْکُوفَةِ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهِمَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ
نماز جمعہ میں کیا پڑھے؟
عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب، ابن بلال، جعفر، ابن ابی رافع فرماتے ہیں کہ مروان نے حضرت ابوہریرہ ؓ کو مدینہ منورہ میں اپنا نائب مقرر کیا اور وہ مکہ مکرمہ نکل گیا حضرت ابوہریرہ ؓ نے ہمیں جمعہ کی نماز پڑھائی تو انہوں نے سورت الجمعہ کے بعد دوسری رکعت میں سورت (إِذَا جَائَکَ الْمُنَافِقُونَ ) پڑھی جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے ان سے عرض کیا کہ آپ ؓ نے دو سورتیں ملا کر پڑھی ہیں جیسا کہ حضرت علی ؓ بن ابی طالب کوفہ میں پڑھتے تھے حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو جمعہ کے دن یہی سورتیں پڑھتے سنا۔
Top