صحیح مسلم - جمعہ کا بیان - حدیث نمبر 2023
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ قَالَ جَائَ سُلَيْکٌ الْغَطَفَانِيُّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدٌ عَلَی الْمِنْبَرِ فَقَعَدَ سُلَيْکٌ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَکَعْتَ رَکْعَتَيْنِ قَالَ لَا قَالَ قُمْ فَارْکَعْهُمَا
خطبہ کے دوران دو رکعت تحیة المسجد پڑھنے کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، لیث، ح، محمد بن رمح، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلیک غطفانی ؓ جمعہ کے دن آئے اور رسول اللہ ﷺ منبر پر تشریف فرما تھے تو سلیک ؓ نماز پڑھنے سے پہلے بیٹھ گئے تو نبی ﷺ نے ان سے فرمایا کیا تو نے دو رکعتیں پڑھ لی ہیں؟ انہوں نے عرض کیا نہیں، آپ ﷺ نے فرمایا کھڑے ہو کردو رکعتیں پڑھ لو۔
Top