صحیح مسلم - جمعہ کا بیان - حدیث نمبر 1990
حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ زَکَرِيَّائَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ح و حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَسَّانَ قَالَا جَمِيعًا حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَأَلَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ مَتَی کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الْجُمُعَةَ قَالَ کَانَ يُصَلِّي ثُمَّ نَذْهَبُ إِلَی جِمَالِنَا فَنُرِيحُهَا زَادَ عَبْدُ اللَّهِ فِي حَدِيثِهِ حِينَ تَزُولُ الشَّمْسُ يَعْنِي النَّوَاضِحَ
جمعہ کی نماز سورج کے ڈھلنے کے وقت پڑھنے کے بیان میں
قاسم بن زکریا، خالد بن مخلد، عبداللہ بن عبدالرحمن دارمی، یحییٰ بن حسان، سلیمان بن بلال، حضرت جعفر ؓ سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے حضرت جابر ؓ بن عبداللہ سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ جمعہ کی نماز کب پڑھتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ جب آپ ﷺ جمعہ کی نماز پڑھ لیتے تھے پھر ہم اپنے اونٹوں کو آرام دلانے کے لئے لے جاتے تھے راوی عبداللہ نے اپنی حدیث میں اتنا اضافہ کیا ہے کہ سورج کے ڈھلنے تک۔
Top