صحیح مسلم - جمعہ کا بیان - حدیث نمبر 1958
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَی قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَهُ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ کَانَ النَّاسُ يَنْتَابُونَ الْجُمُعَةَ مِنْ مَنَازِلِهِمْ مِنْ الْعَوَالِي فَيَأْتُونَ فِي الْعَبَائِ وَيُصِيبُهُمْ الْغُبَارُ فَتَخْرُجُ مِنْهُمْ الرِّيحُ فَأَتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْسَانٌ مِنْهُمْ وَهُوَ عِنْدِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ أَنَّکُمْ تَطَهَّرْتُمْ لِيَوْمِکُمْ هَذَا
ہر بالغ آدمی پر جمعہ کے دن غسل کرنے کے وجوب کے بیان میں
ہارون بن سعید ایلی، احمد بن عیسی، ابن وہب، عمرو بن عبیداللہ بن ابی جعفر، عروہ بن زبیر، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ جمعہ (پڑھنے کے لئے) لوگ اپنے گھروں اور بلندی والی جگہوں سے ایسے عبا پہنے ہوئے آتے تھے کہ ان پر گردوغبار پڑی ہوئی تھی اور ان سے بدبو آتی تھی ان میں سے ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا حالانکہ آپ ﷺ میرے پاس تھے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کاش کہ آج کے دن کے لئے تم خوب پاکی حاصل کرتے۔ (غسل کرتے)
Top