صحیح مسلم - جمعہ کا بیان - حدیث نمبر 1956
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ بَيْنَمَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَخْطُبُ النَّاسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ دَخَلَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فَعَرَّضَ بِهِ عُمَرُ فَقَالَ مَا بَالُ رِجَالٍ يَتَأَخَّرُونَ بَعْدَ النِّدَائِ فَقَالَ عُثْمَانُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مَا زِدْتُ حِينَ سَمِعْتُ النِّدَائَ أَنْ تَوَضَّأْتُ ثُمَّ أَقْبَلْتُ فَقَالَ عُمَرُ وَالْوُضُوئَ أَيْضًا أَلَمْ تَسْمَعُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا جَائَ أَحَدُکُمْ إِلَی الْجُمُعَةِ فَلْيَغْتَسِلْ
جمعہ کا بیان
اسحاق بن ابراہیم، ولید بن مسلم، اوزاعی، یحییٰ بن ابی کثیر، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب ؓ لوگوں کو جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے کہ حضرت عثمان بن عفان ؓ تشریف لائے تو حضرت عمر ؓ نے ان سے فرمایا کہ ان لوگوں کا کیا حال ہوگا جو اذان کے بعد دیر سے آتے ہیں تو حضرت عثمان ؓ نے فرمایا اے امیرالمؤمنین میں نے جس وقت اذان سنی تو صرف وضو کیا اور کچھ نہیں کیا پھر میں آگیا ہوں حضرت عمر ؓ نے فرمایا صرف وضو ہی؟ کیا تم نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ جب تم میں سے کوئی آدمی جمعہ کے لئے آئے تو اسے چاہیے کہ غسل کرے۔
Top