سانپوں وغیرہ کو مارنے کے بیان میں
اسحاق بن موسیٰ انصاری انس بن عیاض عبیداللہ نافع ابن عمرابی لبابہ ان اسناد سے بھی یہ حدیث مروی ہے کہ حضرت عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابولبابہ ؓ نے انہیں خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سانپوں کو مارنے سے منع فرمایا جو گھروں میں ہوتے ہیں۔