صحیح مسلم - توبہ کا بیان - حدیث نمبر 7018
و حَدَّثَنِي عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ ابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ عَنْ عَمِّهِ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ وَکَانَ قَائِدَ کَعْبٍ حِينَ عَمِيَ قَالَ سَمِعْتُ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ يُحَدِّثُ حَدِيثَهُ حِينَ تَخَلَّفَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوکَ وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَزَادَ فِيهِ عَلَی يُونُسَ فَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَلَّمَا يُرِيدُ غَزْوَةً إِلَّا وَرَّی بِغَيْرِهَا حَتَّی کَانَتْ تِلْکَ الْغَزْوَةُ وَلَمْ يَذْکُرْ فِي حَدِيثِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ أَبَا خَيْثَمَةَ وَلُحُوقَهُ بِالنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حضرت کعب بن مالک اور ان کے دو ساتھیوں کی توبہ کی حدیث کے بیان میں
عبد بن حمید یعقوب بن ابراہیم بن سعد محمد بن عبداللہ بن مسلم ابن اخی زہری، احمد بن مسلم زہری، عبدالرحمن بن عبداللہ بن کعب بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ جو حضرت کعب کی راہنمائی کرنے والے تھے جب وہ نابینا ہوگئے تھے وہ کہتے ہیں کہ میں نے کعب بن مالک کو اپنی حدیث بیان کرتے ہوئے سنا جب وہ غزوہ تبوک میں رسول اللہ ﷺ سے پیچھے رہ گئے تھے باقی حدیث گزر چکی اس میں مزید اضافہ یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب بھی کسی غزوہ میں تشریف لے جانے کا ارادہ کرتے تو کنایتاً اس کا ذکر فرما دیتے لیکن اس غزوہ میں آپ ﷺ نے پوری وضاحت کے ساتھ بتادیا تھا البتہ زہری کے بھتیجے کی حدیث میں ابوخیثمہ اور اس کے نبی ﷺ سے مل جانے کا ذکر نہیں ہے۔
Top