صحیح مسلم - توبہ کا بیان - حدیث نمبر 7012
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ عَوْنًا وَسَعِيدَ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ حَدَّثَاهُ أَنَّهُمَا شَهِدَا أَبَا بُرْدَةَ يُحَدِّثُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَمُوتُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ إِلَّا أَدْخَلَ اللَّهُ مَکَانَهُ النَّارَ يَهُودِيًّا أَوْ نَصْرَانِيًّا قَالَ فَاسْتَحْلَفَهُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَحَلَفَ لَهُ قَالَ فَلَمْ يُحَدِّثْنِي سَعِيدٌ أَنَّهُ اسْتَحْلَفَهُ وَلَمْ يُنْکِرْ عَلَی عَوْنٍ قَوْلَهُ
اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وسعت اور جہنم سے نجات کے لئے ہر مسلمان کا فدیہ کافر کے ہونے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، عفان بن مسلم ہمام قتادہ، سعید بن جبیر ؓ حضرت قتادہ ؓ سے روایت ہے کہ عون اور سعید بن ابوبردہ کی موجودگی میں ابوبردہ نے حضرت عمر بن عبدالعزیز سے یہ حدیث اپنے باپ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا جو بھی مسلمان آدمی فوت ہوتا ہے اس کے بدلے اللہ تعالیٰ یہودی یا نصرانی کو جہنم میں داخل کرتے ہیں پس عمر بن عبدالعزیز نے ابوبردہ کو تین بار اس ذات کی قسم دی جس کے سوا کوئی معبود نہیں کہ کیا واقعی اس کے باپ نے یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے روایت کی ہے تو انہوں نے ان کے سامنے قسم اٹھائی قتادہ نے کہا مجھ سے سعید نے قسم لینے کو بیان نہیں کیا اور نہ یہ انہوں نے عون کے اس قول پہ انکار کیا۔
Top