صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5383
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَاللَّفْظُ لِأَبِي کُرَيْبٍ قَالُوا أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي يَحْيَی مَوْلَی آلِ جَعْدَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَابَ طَعَامًا قَطُّ کَانَ إِذَا اشْتَهَاهُ أَکَلَهُ وَإِنْ لَمْ يَشْتَهِهِ سَکَتَ
کسی کھانے میں عیب نہ نکالنے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، محمد بن مثنی، عمرو ناقد، ابوکریب، ابومعاویہ، اعمش، ابویحیی، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کبھی نہیں دیکھا کہ آپ نے کبھی کسی کھانے میں کوئی عیب نکالا ہو آپ ﷺ کی طبعیب چاہتی تو کھالیتے اور اگر آپ ﷺ کی طبعیت نہیں چاہتی تو آپ ﷺ خاموش رہتے۔
Top