صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5374
و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ وَاقِدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ سَمِعَ نَافِعًا قَالَ رَأَی ابْنُ عُمَرَ مِسْکِينًا فَجَعَلَ يَضَعُ بَيْنَ يَدَيْهِ وَيَضَعُ بَيْنَ يَدَيْهِ قَالَ فَجَعَلَ يَأْکُلُ أَکْلًا کَثِيرًا قَالَ فَقَالَ لَا يُدْخَلَنَّ هَذَا عَلَيَّ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ الْکَافِرَ يَأْکُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَائٍ
اس بات کے بیان میں کہ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔
ابوبکر بن خلاد باہلی، محمد بن جعفر، شعبہ، واقد بن محمد بن زید، حضرت نافع ؓ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ؓ نے ایک مسکین آدمی کو دیکھا کہ اس مسکین کے سامنے کھانا رکھا جاتا رہا اور وہ کھاتا جاتا رہا راوی کہتے ہیں کہ وہ بہت زیادہ کھا گیا تو پھر حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا یہ مسکین آدمی میرے پاس نہ آئے کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے ہیں مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔
Top