صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5368
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ح و حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ طَعَامُ الْوَاحِدِ يَکْفِي الِاثْنَيْنِ وَطَعَامُ الِاثْنَيْنِ يَکْفِي الْأَرْبَعَةَ وَطَعَامُ الْأَرْبَعَةِ يَکْفِي الثَّمَانِيَةَ وَفِي رِوَايَةِ إِسْحَقَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَذْکُرْ سَمِعْتُ
کم کھانا ہونے کے باوجود مہمان نو ازی کی فضلیت کے بیان میں
اسحاق بن ابراہیم، روح بن عبادہ، یحییٰ بن حبیب، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ ایک آدمی کا کھانا دو کو کافی ہوجاتا ہے اور دو آدمیوں کا کھانا چار دمیوں کو کافی ہوجاتا ہے اور چار آدمیوں کا کھانا آٹھ آدمیوں کے لئے کافی ہوجاتا ہے اور اسحاق کی روایت میں قال رسول اللہ ﷺ کے الفاظ ہیں لفظ سَمِعْتُ انہوں نے نہیں ذکر کیا۔
Top