پیلو کے سیاہ پھل کی فضلیت کے بیان میں
ابوطاہر، عبداللہ بن وہب، یونس ابن شہاب ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ ہم نبی ﷺ کے ساتھ ظہران کے مقام سے گزرے تو ہم پیلو چننے لگے تو نبی ﷺ نے فرمایا تم اس پیلو میں سے سیاہ تلاش کرو ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول آپ ﷺ نے بکریاں چرائی ہیں آپ ﷺ نے فرمایا ہاں اور کوئی نبی ایسا نہیں گزرا کہ جس نے بکریاں نہ چرائی ہوں۔