صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5331
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ کِلَاهُمَا عَنْ حَفْصٍ قَالَ أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سُلَيْمٍ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُقْعِيًا يَأْکُلُ تَمْرًا
کھانے کے لئے عاجزی اختیار کرنے کے استحباب اور کھانا کھانے کے لئے بیٹھنے کے طریقہ کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوسعید اشج، حفص، ابوبکر، حفص بن غیاث، مصعب بن سلیم، حضرت انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو اقعاء کے طریقہ پر (یعنی دونوں پنڈلیوں کھڑی کر کے سرین زمین پر لگائے ہوئے) کھجوریں کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔
Top