صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5306
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ نَافِعٍ الْعَبْدِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أَکَلَ طَعَامًا لَعِقَ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ قَالَ وَقَالَ إِذَا سَقَطَتْ لُقْمَةُ أَحَدِکُمْ فَلْيُمِطْ عَنْهَا الْأَذَی وَلْيَأْکُلْهَا وَلَا يَدَعْهَا لِلشَّيْطَانِ وَأَمَرَنَا أَنْ نَسْلُتَ الْقَصْعَةَ قَالَ فَإِنَّکُمْ لَا تَدْرُونَ فِي أَيِّ طَعَامِکُمْ الْبَرَکَةُ
کھانا کھانے کے بعد انگلیاں اور برتن چانٹے کے استحباب کے بیان میں
محمد بن حاتم، ابوبکر بن نافع عبدی، بہز، حماد بن سلمہ، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ جب کھانا کھاتے تو اپنی تینوں انگلیاں چاٹتے تھے حضرت انس ؓ نے فرمایا آپ ﷺ فرماتے ہیں جب تم میں سے کسی آدمی کا کوئی لقمہ گرجائے تو اسے چاہئے کہ اسے صاف کرکے کھاجائے اور اس لقمہ کو شیطان کے لئے نہ چھوڑے اور آپ ﷺ نے ہمیں پیالہ صاف کرنے کا حکم فرمایا اور آپ ﷺ نے فرمایا کہ تم نہیں جانتے برکت تمہارے کھانے کے کون سے حصہ میں ہے۔
Top