صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5301
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وَقَعَتْ لُقْمَةُ أَحَدِکُمْ فَلْيَأْخُذْهَا فَلْيُمِطْ مَا کَانَ بِهَا مِنْ أَذًی وَلْيَأْکُلْهَا وَلَا يَدَعْهَا لِلشَّيْطَانِ وَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ بِالْمِنْدِيلِ حَتَّی يَلْعَقَ أَصَابِعَهُ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ الْبَرَکَةُ و
کھانا کھانے کے بعد انگلیاں اور برتن چانٹے کے استحباب کے بیان میں
محمد بن عبداللہ بن نمیر، سفیان بن عیینہ، ابوزبیر، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کسی آدمی کا لقمہ نیچے گرجائے تو اسے اٹھا کر گندگی وغیرہ صاف کر کے کھالے اور اس لقمے کو شیطان کے لئے نہ چھوڑے اور اپنا ہاتھ تولیہ رومال سے صاف نہ کرے جب تک کہ اپنی انگلیاں چاٹ نہ لے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ برکت کس کھانے میں ہے۔
Top