صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5295
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنِي أَبُو عَاصِمٍ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ح و حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ سَمِعْتُ عَطَائً يَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَکَلَ أَحَدُکُمْ مِنْ الطَّعَامِ فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ حَتَّی يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا
کھانا کھانے کے بعد انگلیاں اور برتن چانٹے کے استحباب کے بیان میں
ہارون بن عبداللہ، حجاج بن محمد، عبد بن حمید، ابوعاصم، ابن جریج، زہیر بن حرب، روح بن عبادہ، ابن جریج، عطاء، حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کوئی آدمی کھانا کھائے تو اپنا ہاتھ صاف نہ کرے جب تک کہ اسے چاٹ یا چٹا نہ دے۔
Top