صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5294
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا و قَالَ الْآخَرُونَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَکَلَ أَحَدُکُمْ طَعَامًا فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ حَتَّی يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا
کھانا کھانے کے بعد انگلیاں اور برتن چانٹے کے استحباب کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد، اسحاق بن ابراہیم، ابن ابوعمر، اسحاق، سفیان، عمرو بن عطاء، ابن عباس، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کوئی آدمی کھانا کھائے وہ اپنا ہاتھ صاف نہ کرے جب تک کہ اسے چاٹ نہ لے یا چٹا نہ دے۔
Top