صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5275
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَی أَنْ يَشْرَبَ الرَّجُلُ قَائِمًا قَالَ قَتَادَةُ فَقُلْنَا فَالْأَکْلُ فَقَالَ ذَاکَ أَشَرُّ أَوْ أَخْبَثُ
کھڑے ہو کر پانی پینے کی کراہت ہے بیان میں
محمد بن مثنی، عبدالاعلی، سعید، قتادہ، انس، قتیبہ بن سعید، ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، ہشام، قتادہ، حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے منع فرمایا کہ آدمی کھڑے ہو کر پانی پیے حضرت قتادہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم نے کھڑے ہو کر کھانا کھانے کے بارے میں عرض کیا تو آپ نے فرمایا یہ تو اور بھی زیادہ برا اور بدتر ہے۔
Top