صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5269
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ کَثِيرٍ عَنْ وَهْبِ بْنِ کَيْسَانَ سَمِعَهُ مِنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ کُنْتُ فِي حَجْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَتْ يَدِي تَطِيشُ فِي الصَّحْفَةِ فَقَالَ لِي يَا غُلَامُ سَمِّ اللَّهَ وَکُلْ بِيَمِينِکَ وَکُلْ مِمَّا يَلِيکَ
کھانے پینے کے آداب اور ان کے احکام کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن ابی عمر، سفیان، ابوبکر، سفیان بن عیینہ، ولید بن کثیر، وہب بن کیسان، عمر بن ابوسلمہ، حضرت وہب بن کیسان سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عمر بن ابی سلمہ ؓ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے زیر تربیت تھا اور میرا ہاتھ پیالے میں سب طرف گھوم رہا تھا تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا اے لڑکے! اللہ کا نام لے اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھا اور اپنے سامنے سے کھا۔
Top