صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5260
حَدَّثَنَاه إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ خَيْثَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي حُذَيْفَةَ الْأَرْحَبِيِّ عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ کُنَّا إِذَا دُعِينَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی طَعَامٍ فَذَکَرَ بِمَعْنَی حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ وَقَالَ کَأَنَّمَا يُطْرَدُ وَفِي الْجَارِيَةِ کَأَنَّمَا تُطْرَدُ وَقَدَّمَ مَجِيئَ الْأَعْرَابِيِّ فِي حَدِيثِهِ قَبْلَ مَجِيئِ الْجَارِيَةِ وَزَادَ فِي آخِرِ الْحَدِيثِ ثُمَّ ذَکَرَ اسْمَ اللَّهِ وَأَکَلَ
کھانے پینے کے آداب اور ان کے احکام کے بیان میں
اسحاق بن ابراہیم حنظلی، عیسیٰ بن یونس، اعمش، خیثمہ بن عبدالرحمن، ابی حذیفہ ارحبی، حضرت حذیفہ بن یمان ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کسی کھانے کی دعوت میں جاتے تھے پھر آگے حدیث ابومعاویہ کی حدیث کی طرح ذکر کی اور اس حدیث میں لڑکی کے آنے سے پہلے دیہاتی آدمی کے آنے کا ذکر ہے اور حدیث کے آخر میں یہ زائد ہے کہ پھر اللہ کا نام لیا اور کھایا۔
Top