صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5258
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَأَبُو عَامِرٍ الْأَشْعَرِيُّ وَأَبُو کُرَيْبٍ وَاللَّفْظُ لِأَبِي عَامِرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ احْتَرَقَ بَيْتٌ عَلَی أَهْلِهِ بِالْمَدِينَةِ مِنْ اللَّيْلِ فَلَمَّا حُدِّثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَأْنِهِمْ قَالَ إِنَّ هَذِهِ النَّارَ إِنَّمَا هِيَ عَدُوٌّ لَکُمْ فَإِذَا نِمْتُمْ فَأَطْفِئُوهَا عَنْکُمْ
سوتے وقت برتنوں کو ڈھانکنے مشکیزوں کے منہ باندھنے دروازوں کو بند کرنے چراغ بجھانے بچوں اور جانوروں کو مغرب کے بعد باہر نہ نکالنے کے استحباب کے بیان میں
سعید بن عمرو اشعث، ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن عبداللہ بن نمیر، ابوعامر اشعری، ابوکریب، ابوعامر، ابواسامہ، برید، ابوبردہ، حضرت ابوموسی ؓ سے روایت ہے کہ رات کو مدینہ منورہ کے ایک گھر میں اس گھر والے جل گئے جب رسول اللہ ﷺ کے سامنے یہ واقعہ بیان کیا گیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا یہ آگ تمہاری دشمن ہے تو جب تم سونے لگو تو اسے بجھا دیا کرو۔
Top