صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5255
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ الْهَادِ اللَّيْثِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَکَمِ عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَکِيمٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ غَطُّوا الْإِنَائَ وَأَوْکُوا السِّقَائَ فَإِنَّ فِي السَّنَةِ لَيْلَةً يَنْزِلُ فِيهَا وَبَائٌ لَا يَمُرُّ بِإِنَائٍ لَيْسَ عَلَيْهِ غِطَائٌ أَوْ سِقَائٍ لَيْسَ عَلَيْهِ وِکَائٌ إِلَّا نَزَلَ فِيهِ مِنْ ذَلِکَ الْوَبَائِ
سوتے وقت برتنوں کو ڈھانکنے مشکیزوں کے منہ باندھنے دروازوں کو بند کرنے چراغ بجھانے بچوں اور جانوروں کو مغرب کے بعد باہر نہ نکالنے کے استحباب کے بیان میں
عمرو ناقد، ہاشم بن قاسم، لیث بن سعد، یزید بن عبداللہ بن اسامہ بن ہادلیثی، یحییٰ بن سعید، جعفر بن عبداللہ بن حکم، قعقاع بن حکیم، جابر بن عبداللہ، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ تم اپنے برتنوں کو ڈھانک کے رکھو اور مشکیزوں کا منہ بند کرو کیونکہ سال میں ایک ایسی رات ہوتی ہے کہ جس میں وباء نازل ہوتی ہے اور پھر وہ وباء جو برتن یا مشکیزہ کھلا ہوا ہو اس میں داخل ہوجاتی ہے۔
Top