صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5253
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُرْسِلُوا فَوَاشِيَکُمْ وَصِبْيَانَکُمْ إِذَا غَابَتْ الشَّمْسُ حَتَّی تَذْهَبَ فَحْمَةُ الْعِشَائِ فَإِنَّ الشَّيَاطِينَ تَنْبَعِثُ إِذَا غَابَتْ الشَّمْسُ حَتَّی تَذْهَبَ فَحْمَةُ الْعِشَائِ
سوتے وقت برتنوں کو ڈھانکنے مشکیزوں کے منہ باندھنے دروازوں کو بند کرنے چراغ بجھانے بچوں اور جانوروں کو مغرب کے بعد باہر نہ نکالنے کے استحباب کے بیان میں
احمد بن یونس، زہیر، ابوزبیر، جابر، یحییٰ بن یحیی، ابوخیثمہ، ابوزبیر، جابر بن عبداللہ، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب سورج غروب ہوجائے تو تم اپنے جانوروں اور بچوں کو نہ چھوڑو یہاں تک کہ شام کا اندھیرا جاتا رہے کیونکہ شیاطین سورج کے غروب ہوتے ہی چھوڑ دیئے جاتے ہیں یہاں تک کہ شام کا اندھیرا اور سیاہی ختم ہوجائے۔
Top