صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5239
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّی قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَقَ الْهَمْدَانِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ الْبَرَائَ يَقُولَ لَمَّا أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَکَّةَ إِلَی الْمَدِينَةِ فَأَتْبَعَهُ سُراقَةُ بْنُ مَالِکِ بْنِ جُعْشُمٍ قَالَ فَدَعَا عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَاخَتْ فَرَسُهُ فَقَالَ ادْعُ اللَّهَ لِي وَلَا أَضُرُّکَ قَالَ فَدَعَا اللَّهَ قَالَ فَعَطِشَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرُّوا بِرَاعِي غَنَمٍ قَالَ أَبُو بَکْرٍ الصِّدِّيقُ فَأَخَذْتُ قَدَحًا فَحَلَبْتُ فِيهِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ فَأَتَيْتُهُ بِهِ فَشَرِبَ حَتَّی رَضِيتُ
دودھ پینے کے جواز میں
محمد بن مثنی، ابن بشار، ابن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، ابواسحاق ہمدانی، حضرت براء فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تشریف لائے تو سراقہ بن مالک جعشم آپ ﷺ کا تعاقب کرنے لگا حضرت براء فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اس کے لئے بد دعا فرمائی تو اس کا گھوڑا دھنس گیا سراقہ نے عرض کیا آپ ﷺ میرے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں میں آپ ﷺ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاؤں گا راوی کہتے ہیں کہ آپ نے اللہ سے دعا کی راوی کہتے ہیں کہ پھر رسول اللہ ﷺ کو پیاس لگی اور بکریوں کے ایک چرواہے کے پاس سے گزر ہوا حضرت ابوبکر ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک پیالہ لیا اور اس میں رسول اللہ کے لئے دودھ دوہا اور وہ دودھ لے کے میں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے وہ دودھ پیا یہاں تک کہ میں خوش ہوگیا۔
Top