صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5238
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ الصِّدِّيقُ لَمَّا خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَکَّةَ إِلَی الْمَدِينَةِ مَرَرْنَا بِرَاعٍ وَقَدْ عَطِشَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَحَلَبْتُ لَهُ کُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَشَرِبَ حَتَّی رَضِيتُ
دودھ پینے کے جواز میں
عبیداللہ بن معاذ غبری، ابوشعبہ، ابواسحاق، براء، ابوبکر صدیق، حضرت براء ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے فرمایا جب ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ کی طرف نکلے تو ہمارا ایک چرواہے کے پاس سے گزر ہوا اور رسول اللہ ﷺ کو پیاس لگی ہوئی تھی حضرت ابوبکر ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کے لئے تھوڑا سا دودھ دوہا اور آپ ﷺ کی خدمت میں لے کر حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے پیا یہاں تک کہ میں خوش ہوگیا۔
Top