اس نبیذ کے بیان میں کہ جس میں شدت نہ پیدا ہوئی ہو اور نہ ہی اس میں نشہ پیدا ہوا ہو تو وہ حلال ہے۔
قتیبہ بن سعید، یعقوب ابن عبدلرحمن، ابی حازم، حضرت سہل ؓ فرماتے ہیں کہ ابو اسید ساعدی ؓ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آئے اور انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دعوت دی اور پھر مذکورہ حدیث کی طرح حدیث ذکر کی لیکن اس میں یہ ذکر نہیں کہ جب آپ ﷺ کھانے سے فارغ ہوئے تو انہوں نے آپ ﷺ کو نبیذ پلایا۔