صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5224
و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَشْرَبْهَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا أَنْ يَتُوبَ
شراب پینے کے سزا کے بیان میں جبکہ وہ شراب پینے سے توبہ نہ کرے۔
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن نمیر، ابی عبیداللہ، نافع، ابن عمر، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس آدمی نے دنیا میں شراب پی تو وہ آخرت میں (شراب طہور) نہیں پی سکے گا سوائے اس کے کہ وہ توبہ کرلے۔
Top