صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5216
و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ أَبِي خَلَفٍ قَالَا حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ بْنُ عَدِيٍّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ عَمْرٍو عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمُعَاذًا إِلَی الْيَمَنِ فَقَالَ ادْعُوَا النَّاسَ وَبَشِّرَا وَلَا تُنَفِّرَا وَيَسِّرَا وَلَا تُعَسِّرَا قَالَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفْتِنَا فِي شَرَابَيْنِ کُنَّا نَصْنَعُهُمَا بِالْيَمَنِ الْبِتْعُ وَهُوَ مِنْ الْعَسَلِ يُنْبَذُ حَتَّی يَشْتَدَّ وَالْمِزْرُ وَهُوَ مِنْ الذُّرَةِ وَالشَّعِيرِ يُنْبَذُ حَتَّی يَشْتَدَّ قَالَ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أُعْطِيَ جَوَامِعَ الْکَلِمِ بِخَوَاتِمِهِ فَقَالَ أَنْهَی عَنْ کُلِّ مُسْکِرٍ أَسْکَرَ عَنْ الصَّلَاةِ
اس بات کے بیان میں کہ ہر نشہ والی چیز خمر ہے اور ہر ایک خمر حرام ہے۔
اسحاق بن ابرہیم، محمد بن احمد بن ابی خلف، زکریا، ابن عدی، عبیداللہ، ابن عمر زید بن ابی انیسہ، سعید بن ابوبردہ، حضرت ابوموسی ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے اور حضرت معاذ ؓ کو علاقہ یمن کی طرف بھیجا تو آپ ﷺ نے فرمایا لوگوں کو اسلام کی طرف بلانا اور ان کو خوش رکھنا اور ان کو نفرت نہ دلانا اور آسانی کرنا اور مشقت میں نہ ڈالنا حضرت ابوموسی ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ ہمیں دو شرابوں کے بارے میں فتوی جاری فرمائیں جو ہم یمن میں بنایا کرتے تھے ایک شراب تو بتع ہے اور وہ شہد سے تیار کی جاتی ہے یہاں تک کہ اس میں جھاگ پیدا ہوجائے اور وہ گاڑھی ہوجائے اور ایک شراب جو پانی میں بھگو کر بنائی جاتی ہے یہاں تک کہ وہ سخت ہوجائے اور رسول اللہ ﷺ کو جوامع الکلم اپنے کمال کے ساتھ عطا فرمائے گئے تھے۔ آپ ﷺ نے ہر اس نشہ والی چیز سے منع فرمایا کہ جو نماز سے غافل کر دے۔
Top