صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5215
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَهُ مِنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ وَمُعَاذًا إِلَی الْيَمَنِ فَقَالَ لَهُمَا بَشِّرَا وَيَسِّرَا وَعَلِّمَا وَلَا تُنَفِّرَا وَأُرَاهُ قَالَ وَتَطَاوَعَا قَالَ فَلَمَّا وَلَّی رَجَعَ أَبُو مُوسَی فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لَهُمْ شَرَابًا مِنْ الْعَسَلِ يُطْبَخُ حَتَّی يَعْقِدَ وَالْمِزْرُ يُصْنَعُ مِنْ الشَّعِيرِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُّ مَا أَسْکَرَ عَنْ الصَّلَاةِ فَهُوَ حَرَامٌ
اس بات کے بیان میں کہ ہر نشہ والی چیز خمر ہے اور ہر ایک خمر حرام ہے۔
محمد بن عباد، سفیان، عمرو سعید بن ابوبردہ، حضرت ابوموسی ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے مجھے اور حضرت معاذ ؓ کو علاقہ یمن کی طرف بھیجا تو ہم سے فرمایا ان لوگوں کو خوش رکھنا اور ان پر آسانی کرنا اور ان کو دین کی باتیں سکھانا اور ان کو نفرت نہ دلانا اور میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا تم دونوں اتفاق سے رہنا جب آپ ﷺ نے پشت پھیری تو حضرت ابوموسی ؓ واپس لوٹے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ علاقہ یمن میں شہد سے ایک شراب پکائی جاتی ہے یہاں تک کہ وہ جم جاتی ہے اور مزر شراب جو سے بنائی جاتی ہے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شراب نماز سے بےہوش کر دے وہ حرام ہے۔
Top