صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5214
و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَمُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ إِلَی الْيَمَنِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ شَرَابًا يُصْنَعُ بِأَرْضِنَا يُقَالُ لَهُ الْمِزْرُ مِنْ الشَّعِيرِ وَشَرَابٌ يُقَالُ لَهُ الْبِتْعُ مِنْ الْعَسَلِ فَقَالَ کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ
اس بات کے بیان میں کہ ہر نشہ والی چیز خمر ہے اور ہر ایک خمر حرام ہے۔
قتیبہ بن سعید، اسحاق بن ابراہیم، وکیع، شعبہ، سعید بن ابوبردہ، ابوموسی، حضرت ابوموسی ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے مجھے اور حضرت معاذ بن جبل ؓ کو یمن کے علاقہ کی طرف بھیجا تو میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ ہمارے علاقے میں ایک شراب جو سے بنائی جاتی ہے جسے مزر کہا جاتا ہے اور ایک شراب شہد کی بنائی جاتی ہے جسے بتع کہا جاتا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا ہر نشہ والی چیز حرام ہے۔
Top