صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5201
و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُا سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ عِنْدَ هَذَا الْمِنْبَرِ وَأَشَارَ إِلَی مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلُوهُ عَنْ الْأَشْرِبَةِ فَنَهَاهُمْ عَنْ الدُّبَّائِ وَالنَّقِيرِ وَالْحَنْتَمِ فَقُلْتُ لَهُ يَا أَبَا مُحَمَّدٍ وَالْمُزَفَّتِ وَظَنَنَّا أَنَّهُ نَسِيَهُ فَقَالَ لَمْ أَسْمَعْهُ يَوْمَئِذٍ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَقَدْ کَانَ يَکْرَهُ
روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں
ابوبکر بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، عبدالخالق بن سلمہ، سعید بن مسیب، عبداللہ بن عمر، حضرت سعید بن مسیب ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ کو فرماتے ہوئے سنا اور وہ منبر کی طرف اشارہ کر رہے تھے کہ قبیلہ عبدقیس کے لوگ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آئے اور انہوں نے آپ ﷺ سے شراب کے برتنوں کے استعمال کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے انہیں تون بے اور لکڑی کے گٹھیلے اور سبز گھڑے کے استعمال سے منع فرمایا تو میں نے ان سے کہا اے ابومحمد اور مزفت سے بھی آپ ﷺ نے منع فرمایا اور ہمارا خیال تھا کہ وہ اس لفظ کو بھول گئے انہوں نے کہا میں نے اس دن تو حضرت ابن عمر ؓ سے یہ لفظ نہیں سنا لیکن وہ ناپسند سمجھتے تھے۔
Top