صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5199
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ حَدَّثَنِي زَاذَانُ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ حَدِّثْنِي بِمَا نَهَی عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْأَشْرِبَةِ بِلُغَتِکَ وَفَسِّرْهُ لِي بِلُغَتِنَا فَإِنَّ لَکُمْ لُغَةً سِوَی لُغَتِنَا فَقَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحَنْتَمِ وَهِيَ الْجَرَّةُ وَعَنْ الدُّبَّائِ وَهِيَ الْقَرْعَةُ وَعَنْ الْمُزَفَّتِ وَهُوَ الْمُقَيَّرُ وَعَنْ النَّقِيرِ وَهِيَ النَّخْلَةُ تُنْسَحُ نَسْحًا وَتُنْقَرُ نَقْرًا وَأَمَرَ أَنْ يُنْتَبَذَ فِي الْأَسْقِيَةِ
روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں
عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، عمرو بن مرہ، ابن عمر ؓ، حضرت زاذان ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ سے عرض کیا کہ مجھے شراب کے ان برتنوں کے بارے میں بیان فرمائیں کہ جن کے استعمال سے نبی ﷺ نے منع فرمایا اور اپنی لغت میں بیان کرو اور پھر مجھے میری زبان میں سمجھاؤ کیونکہ تمہاری زبان اور ہماری زبان علیحدہ علیحدہ ہے حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا رسول اللہ ﷺ نے حنتم سے منع فرمایا ہے اور حنتم وہ سبز گھڑا ہے اور دباء سے منع فرمایا اور وہ تونبا ہے اور مزفت سے منع فرمایا اور وہ کھجور کی لکڑی ہے اسے کرید کر برتن بنایا جاتا ہے اور آپ ﷺ نے مشکیزوں میں نبیذ بنانے کا حکم فرمایا۔
Top