مؤطا امام مالک - - حدیث نمبر 5197
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُا نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْجَرِّ وَالدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ وَقَالَ انْتَبِذُوا فِي الْأَسْقِيَةِ
روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں
محمد بن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، عقبہ بن حریث، ابن عمر، حضرت ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے گھڑے اور تون بے اور لکڑی کے گٹھیلے کے برتنوں کو استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے اور آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا تم مشکیزوں میں نبیذ بناؤ۔
Uqba bin Huraith said: I heard Ibn Umar saying: The Messenger of Allah ﷺ forbade (the preparation of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch), in varnished jar, and in gourd, and he said: Prepare Nabidh in small waterskins.
Top