صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5187
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ حَدَّثَنَا يَعْلَی بْنُ حَکِيمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ فَقَالَ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيذَ الْجَرِّ فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ أَلَا تَسْمَعُ مَا يَقُولُ ابْنُ عُمَرَ قَالَ وَمَا يَقُولُ قُلْتُ قَالَ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيذَ الْجَرِّ فَقَالَ صَدَقَ ابْنُ عُمَرَ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيذَ الْجَرِّ فَقُلْتُ وَأَيُّ شَيْئٍ نَبِيذُ الْجَرِّ فَقَالَ کُلُّ شَيْئٍ يُصْنَعُ مِنْ الْمَدَرِ
روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں
شیبان بن فروخ، جریر، ابن حازم، یعلی بن حکیم، حضرت سعید بن جبیر ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ سے گھڑے کی نبیذ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا رسول اللہ ﷺ نے گھڑے کی نبیذ کو حرام قرار دیا ہے۔ (اس کے بعد) میں حضرت ابن عباس ؓ کے پاس آیا اور میں نے عرض کیا کہ آپ نے نہیں سنا کہ حضرت ابن عمر ؓ کیا فرماتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ کیا فرماتے ہیں؟ میں نے عرض کیا وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے گھڑے کی نبیذ کو حرام قرار دیا ہے۔ تو انہوں نے فرمایا حضرت ابن عمر ؓ نے سچ فرمایا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گھڑے کی نبیذ کو حرام قرار دیا ہے تو میں نے عرض کیا: گھڑے کی نبیذ کیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ جو چیز مٹی سے بنائی جائے۔ (مٹی سے بنا ہوا گھڑا)
Top