صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5175
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا ثُمَامَةُ بْنُ حَزْنٍ الْقُشَيْرِيُّ قَالَ لَقِيتُ عَائِشَةَ فَسَأَلْتُهَا عَنْ النَّبِيذِ فَحَدَّثَتْنِي أَنَّ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ قَدِمُوا عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلُوا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ النَّبِيذِ فَنَهَاهُمْ أَنْ يَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّائِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ وَالْحَنْتَمِ
روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں
شیبان بن فروخ، قاسم، ابن فضل، ثمامہ بن حزن قشیری، حضرت ثمامہ ؓ بن حزن قشیری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ ؓ سے ملاقات کی اور ان سے نبیذ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ قبیلہ عبدالقیس کا ایک وفد نبی ﷺ کی خدمت میں آیا تھا تو آپ ﷺ نے ان کو منع فرمایا کہ کدو کے تون بے اور روغن قیر ملے ہوئے برتن اور لکڑی کے گٹھیلے اور سبز برتنوں میں نبیذ بنائی جائے (یعنی ان برتنوں کے استعمال سے آپ ﷺ نے منع فرمایا ہے)۔
Top