صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5172
و حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ کِلَاهُمَا عَنْ جَرِيرٍ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قُلْتُ لِلْأَسْوَدِ هَلْ سَأَلْتَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ عَمَّا يُکْرَهُ أَنْ يُنْتَبَذَ فِيهِ قَالَ نَعَمْ قُلْتُ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَخْبِرِينِي عَمَّا نَهَی عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُنْتَبَذَ فِيهِ قَالَتْ نَهَانَا أَهْلَ الْبَيْتِ أَنْ نَنْتَبِذَ فِي الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ قَالَ قُلْتُ لَهُ أَمَا ذَکَرَتْ الْحَنْتَمَ وَالْجَرَّ قَالَ إِنَّمَا أُحَدِّثُکَ بِمَا سَمِعْتُ أَؤُحَدِّثُکَ مَا لَمْ أَسْمَعْ
روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں
زہیر بن حرب، اسحاق بن ابراہیم، جریر، زہیر، منصور، ابراہیم، حضرت ابراہیم سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود ؓ سے کہا کیا آپ نے ام المومنین سے پوچھا ہے کہ کن برتنوں میں نبیذ بنانا ناپسندیدہ ہے انہوں نے کہا ہاں میں نے عرض کیا اے ام المومنین مجھے خبر دیجئے کہ رسول اللہ ﷺ نے کن برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے ام المومنین حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا کہ آپ ﷺ نے ہم اہل بیت کو کدو کے تون بے اور روغن قیر ملے ہوئے برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے حضرت اسود کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ آپ نے سبز گھڑے اور لکڑی کے گٹھیلے کا ذکر نہیں کیا تو سیدہ ؓ فرمانے لگیں کہ میں نے آپ (لوگوں) سے پیچھے وہی بیان کیا جو میں نے سنا ہے کیا میں آپ سے وہ بیان کروں جو میں نے نہیں سنا۔
Top