صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5154
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَنْتَبِذُوا الزَّهْوَ وَالرُّطَبَ جَمِيعًا وَلَا تَنْتَبِذُوا الزَّبِيبَ وَالتَّمْرَ جَمِيعًا وَانْتَبِذُوا کُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَی حِدَتِهِ
کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں
یحییٰ بن ایوب، ابن علیہ، ہشام دستوائی، یحییٰ بن ابی کثیر، عبداللہ بن ابی قتادہ، حضرت عبداللہ بن ابی قتادہ ؓ اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم کچی اور پکی کھجوروں کو اور کشمش اور پکی کھجوروں کو ملا کر نہ بھگوؤ بلکہ ان میں سے ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ بھگوؤ۔
Top