صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5153
و حَدَّثَنِيهِ أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْعَبْدِيُّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ قَالَ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَخْلِطَ بُسْرًا بِتَمْرٍ أَوْ زَبِيبًا بِتَمْرٍ أَوْ زَبِيبًا بِبُسْرٍ وَقَالَ مَنْ شَرِبَهُ مِنْکُمْ فَذَکَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ وَکِيعٍ
کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں
ابوبکر بن اسحاق، روح بن عبادہ، اسماعیل بن مسلم عبدی، حضرت اسماعیل بن مسلم عبدی ؓ اس سند کے ساتھ روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں منع فرمایا ہے کہ ہم کچی کھجوروں کو پکی اور خشک کھجوروں کے ساتھ یا کشمش کو پکی کھجوروں کے ساتھ یا کشمش کو کچی اور خشک کھجوروں کے ساتھ ملا کر بھگوئیں اور پھر آگے وکیع کی حدیث کی طرح ذکر کیا گیا ہے۔
Top