صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5152
و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْعَبْدِيِّ عَنْ أَبِي الْمُتَوَکِّلِ النَّاجِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ شَرِبَ النَّبِيذَ مِنْکُمْ فَلْيَشْرَبْهُ زَبِيبًا فَرْدًا أَوْ تَمْرًا فَرْدًا أَوْ بُسْرًا فَرْدًا
کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، وکیع، اسماعیل بن مسلم عبدی، ابومتوکل ناجی، حضرت ابوسعید خدری ؓ روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا تم سے جو آدمی نبیذ (شراب) پئے تو اسے چاہئے کہ وہ اکیلی کشمش کی یا اکیلی کھجور کی یا اکیلی گچی کھجور شراب پئے۔
Top