صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5148
و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ الْمَکِّيِّ مَوْلَی حَکِيمِ بْنِ حِزَامٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَی أَنْ يُنْبَذَ الزَّبِيبُ وَالتَّمْرُ جَمِيعًا وَنَهَی أَنْ يُنْبَذَ الْبُسْرُ وَالرُّطَبُ جَمِيعًا
کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں
قتیبہ بن سعید، لیث، محمد بن رمح، لیث، ابوزبیر مکی مولیٰ حکیم بن حزام، حضرت جابر بن عبداللہ انصاری ؓ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے نے اس چیز سے منع فرمایا کہ کشمش اور کھجور کو ملا کر اس کی نبیذ بنائی جائے اور اس سے بھی منع فرمایا کہ کچی اور پکی کھجوروں کو ملا کر اس کی نبیذ بنائی جائے۔
Top