صحیح مسلم - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 5144
و حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ وَعِکْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ وَعُقْبَةَ بْنِ التَّوْأَمِ عَنْ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْخَمْرُ مِنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ الْکَرْمَةِ وَالنَّخْلَةِ وَفِي رِوَايَةِ أَبِي کُرَيْبٍ الْکَرْمِ وَالنَّخْلِ
اس بات کے بیان میں کہ کھجور اور انگور سے جو شراب بنائی جاتی ہے اسے بھی خمر کہا جاتا ہے۔
زہیر بن حرب، ابوکریب، وکیع، اوزعی، عکرمہ بن عمار، عقبہ بن نوام، ابی کثیر، حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا شراب ان دو درختوں یعنی کھجور اور انگور سے بنائی جاتی ہے ابوکریب نے اپنی روایت میں الْکَرْمَةِ اور النَّخْلَةِ کو بغیر تا کے یعنی کرم اور نخل کہا ہے۔
Top