صحیح مسلم - ایمان کا بیان - حدیث نمبر 529
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَا تَرْضَوْنَ أَنْ تَکُونُوا رُبُعَ أَهْلِ الْجَنَّةِ قَالَ فَکَبَّرْنَا ثُمَّ قَالَ أَمَا تَرْضَوْنَ أَنْ تَکُونُوا ثُلُثَ أَهْلِ الْجَنَّةِ قَالَ فَکَبَّرْنَا ثُمَّ قَالَ إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ تَکُونُوا شَطْرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَسَأُخْبِرُکُمْ عَنْ ذَلِکَ مَا الْمُسْلِمُونَ فِي الْکُفَّارِ إِلَّا کَشَعْرَةٍ بَيْضَائَ فِي ثَوْرٍ أَسْوَدَ أَوْ کَشَعْرَةٍ سَوْدَائَ فِي ثَوْرٍ أَبْيَضَ
جنت والوں میں سے آدھے اس امت محمدیہ میں سے ہونے والوں کا بیان
ہناد بن سری، ابواحوص، ابواسحاق، عمرو بن میمون، حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں فرمایا کہ کیا تم اس بات سے راضی نہیں کہ جنت والوں میں سے چوتھائی تم میں سے ہوں (یہ سن کر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے) ہم نے تکبیر کہی پھر آپ ﷺ نے فرمایا کہ کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ جنت والوں میں ایک تہائی تم میں سے ہوں پھر آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں امید کرتا ہوں کہ جنت والوں میں آدھے تم میں سے ہوں گے اور اس کی وجہ میں تمہیں بتاتا ہوں کہ مسلمان کافروں میں اسطرح سے ہیں جس طرح کہ ایک سفید بال سیاہ بیل میں یا ایک سیاہ بال سفید بیل میں۔
Top