دلائل کے اظہار سے دل کو زیادہ اطمینان حاصل ہونے کے بیان میں
عبداللہ بن محمد، اسماء، جویریہ، مالک، زہری، سعید بن مسیب، ابوعبید، ابوہریرہ ؓ ایک دوسری سند میں حضرت ابوہریرہ رسول اللہ ﷺ سے زہری کی حدیث کی طرح روایت کرتے ہیں۔ اور مالک کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا وَلٰکِنَّ لِیَطمَئِنَّ قَلبِی پھر اس آیت کی تلاوت فرمائی یہاں تک کہ (آپ ﷺ نے) اس کو پورا پڑھ دیا۔