صحیح مسلم - ایمان کا بیان - حدیث نمبر 378
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسْمًا فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعْطِ فُلَانًا فَإِنَّهُ مُؤْمِنٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ مُسْلِمٌ أَقُولُهَا ثَلَاثًا وَيُرَدِّدُهَا عَلَيَّ ثَلَاثًا أَوْ مُسْلِمٌ ثُمَّ قَالَ إِنِّي لَأُعْطِي الرَّجُلَ وَغَيْرُهُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ مَخَافَةَ أَنْ يَکُبَّهُ اللَّهُ فِي النَّارِ
کمزور ایمان والے کی تالیف قلب کرنے اور بغٰیر دلیل کے کسی کو مومن نہ کہنے کے بیان میں
ابن ابی عمر، سفیان، زہری، عامر بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کچھ مال تقسیم فرمایا تو میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ فلاں کو دیجئے کیونکہ وہ مومن ہے نبی ﷺ نے فرمایا وہ مسلمان ہے ( مومن نہیں ظاہری طور پر عبادت گزار ہے)، میں نے تین مرتبہ عرض کیا کہ وہ مومن ہے اور آپ ﷺ نے تینوں مرتبہ یہی فرمایا کہ وہ مسلمان ہے پھر آپ ﷺ نے فرمایا میں اس آدمی کو دیتا ہوں حالانکہ میں دوسرے کو اس سے زیادہ محبوب رکھتا ہوں صرف اس ڈر سے اسے دیتا ہوں کہ کہیں اللہ اسے منہ کے بل جہنم میں نہ گرا دے۔
Top